Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کورونا وائرس:ملک بھر میں کیسز 189 ہوگئے

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 155 ہوگئی

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 155 ہوگئی۔ ٹوئٹر کے ذریعے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ سکھر میں موجود 234 زائرین کے ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے جن میں سے 119 کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت  اور 115 افراد کے ٹیسٹ منفی ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کی کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 155 ہوگئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کی تصدیق کے بعد پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 189 ہوگئی ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تفتان میں زائرین کو بہتر طریقے سےقرنطینہ میں نہیں رکھا گیا، ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے، جب تفتان سے آئے افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، قرنطینہ میں یہ مشکلات پیش آرہی ہیں کہ لوگ آپس میں مل رہے ہیں، قرنطینہ میں لوگوں کو سمجھانے کے لیے علما کی مدد لی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ لوگوں نے اس صورتحال کا بھی فائدہ اٹھایا۔ سینیٹائزر نہیں مل رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.