Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کورونا وائرس: امریکہ میں مصدقہ متاثرین چین سے بھی زیادہ ہو گئے

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 531,708 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتیں 24 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔ امریکہ 85 ہزار سے زائد مصدقہ متاثرین کے ساتھ چین اور اٹلی کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔ آٹھ ہزار سے زائد اموات کے ساتھ اٹلی بدستور سرِفہرست ہے۔چند گھنٹے قبل امریکہ دنیا کا وہ ملک بن چکا ہے جہاں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کورونا وائرس ریسوس سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اس وقت مصدقہ متاثرین کی تعداد 85,505 ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1,288 ہو چکی ہے۔ ہلاکتوں کو بات کی جائے تو 8,215 اموات کے ساتھ اٹلی بدستور سرِفہرست ہے۔ اٹلی میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 80,589 ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں بہت سے یورپی ممالک میں وائرس کے باعث ہلاکتوں میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سپین میں ہلاکتوں کی تعداد 4,365، ایران میں 2,234، فرانس میں 1,698، برطانیہ میں 580 جبکہ جرمنی میں 267 افراد اس وبا کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیںصدقہ متاثرین کی فہرست میں امریکہ کے چین سے بھی اوپر آنے پر وہ حیران ہیں؟ اس پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکہ بہت وسیع پیمانے پر اپنے لوگوں کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والا طبی عملہ بھی اس وائرس کے باعث سب سے زیادہ خطرے میں ہے اور متاثرہ افراد سے رابطے کی وجہ سے متعدد ڈاکٹروں کی ہلاکت بھی سامنے آچکی ہے۔فلپائن کی میڈیکل ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں 9 ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں اور طبی عملے کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے فقدان کی شکایات میں اضافہ ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.