Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کورونا وائرس: ‘رائےونڈسٹی’ مکمل بند

کورونا وائرس کی وجہ سے لاہورکے پورے نواحی قصبے ‘رائےونڈسٹی ‘ کو قرنطینہ قراردےدیا گیا،میڈیکل اسٹورز سمیت تمام دکانیں بند کرکے شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کر دی گئی۔

رائے ونڈ سٹی میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ تبلیغی مرکز سے 27 افراد میں کورونا وائرس مثبت آنے پر کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب نےصوبے بھر میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے اوقات کار بھی صبح9سے شام5بجے تک مقرر کردیے۔

لاہورکا نواحی قصبہ رائےونڈ سٹی قرنطینہ قرار دے دیا گیا جبکہ شہراور تبلیغی اجتماع گاہ کومکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا،پولیس اور رینجرز کے دستے مسلسل گشت کررہے ہیں جبکہ شہریوں سےکہاگیاہےکہ وہ گھروں سےہرگزنہ نکلیں،میڈیکل اسٹورز سمیت تمام دکانیں بند ہیں، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد شہریوں کی اسکریننگ کر رہی ہے۔

بتایاگیاہےکہ رائےونڈ سٹی کو قرنطینہ قرار دینےکافیصلہ تبلیغی اجتماع گاہ میں موجود 27 افراد میں وائرس کانتیجہ مثبت آنے پر کیا گیا، ان افراد کو کالا شاہ کاکو اور قصور کے قرنطینہ مراکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق رائےونڈ تبلیغی مرکز میں اس وقت بھی 2200 افراد موجود ہیں جن کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.