Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کورونا وائرس: ملک میں ایک روز میں ریکارڈ 63 اموات

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج ابھی تک ملک میں کورونا وبا کے 1831 مریض سامنے آئے جبکہ 63 اموات ہوئیں، تاہم 2 ہزار سے زائد لوگ صحتیاب بھی ہوگئے۔

سندھ

سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید 804 نئے کیسز اور ایک روز کی ریکارڈ 31 اموات سامنے آئیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3316 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 804 مثبت آئے۔ان نئے کیسز کے بعد سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 26113 تک پہنچ گئی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 اموات بھی ہوئیں، اب تک کورونا سے ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 927 کیسز اور 29 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں ان نئے کیسز کے بعد مجموعی متاثرین 22 ہزار 964 تک پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا پنجاب میں مزید 29 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اس وائرس سے اب تک ہونے والی اموات 410 ہوگئیں۔

اسلام آباد

اسلام آباد جو ابتدا میں اس وائرس سے کم متاثر علاقہ تھا وہاں اب کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔سرکاری سطح پر اعداد و شمار فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 85 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 3 افراد زندگی کی بازی بھی ہار گئے۔جس کے بعد وہاں اب تک متاثر ہونے والوں کی تعداد 2100 جبکہ اموات 22 ہوگئی ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بھی کورونا مریضوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں اس عالمی وبا کے 7 نئے کیسز سامنے آگئے۔جس کے بعد وہاں اب تک اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 651 سے بڑھ کر 658 ہوگئی۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 8 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق ان نئے مریضوں کے بعد اس وائرس سے سب سے کم متاثر علاقے میں متاثرہ افراد کی تعداد 219 سے بڑھ کر 227 ہوگئی۔

صحتیاب افراد

علاوہ ازیں ملک میں وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی دیکھا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وبا سے 2ہزار 74 مریض شفایاب ہوگئے۔جس کے بعد اب تک ملک میں اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار 231 سے بڑھ کر 22 ہزار 305 ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.