Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کورونا وائرس: پاکستان میں مریضوں کی تعداد 215625 تک پہنچ گئی

ملک میں آج اب تک کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 215625 تک پہنچ گئی۔

سندھ

سندھ سے آج کورونا کے مزید 2139 کیسز سامنے  آئے ہیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے بذریعہ ٹوئٹر کی۔مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8201 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2139 نئے مریض سامنے آئے  جس کے بعد صوبے میں کیسز کی کل تعداد 86795 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے 2139 کیسز میں سے 1038کا تعلق کراچی سے ہے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج مزید 1703 مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 48527 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 12912 اور اموات 128ہوچکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 7261 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1093 ہے اور کورونا سے متاثرہ 550 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

آج گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 19 کیسز کے بعد کیسز کی کل تعداد 1489 ہوگئی ہیے۔گلگت میں کورونا سے اب تک 1128 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

پنجاب

 

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 761 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 76262 تک پہنچ گئی ہے۔پنجاب میں اب تک کورونا سے 27488 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 483 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 26598 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک صوبے میں 13067 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 10476 ہوگئی۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4484 ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.