Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کورونا وبا: ایک روز میں ریکارڈ 11 ہزار سے زائد افراد صحتیاب

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اگرچہ کم ہوئی ہے تاہم اب بھی مزید نئے کیسز سامنے آنے سے مجموعی متاثرین 2 لاکھ 25 ہزار 283 تک پہنچ چکے ہیں جبکہ اموات 4 ہزار 619 ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج (4 جولائی) کی صبح تک ملک میں ایک ہزار 504 نئے کیسز کا اضافہ ہوا۔ تاہم ملک میں ایک روز میں صحتیاب افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور 24 گھنٹوں میں 11 ہزار 471 افراد شفایاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کے مقابلے میں صحتیاب افراد کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے اور اس وقت فعال کیسز سے زیادہ صحتیاب افراد ہیں۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس نے مزید 1341 لوگوں کو متاثر کیا۔سرکاری سطح پر اعداد و شمار کے لیے قائم پورٹل کے مطابق صوبے میں مزید ایک ہزار 341 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، یوں اس طرح مجموعی کیسز 80 ہزار 297 ہوگئے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 97 کیسز کی تصدیق ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 97 کے اضافے کے بعد یہ تعداد 13 ہزار 292 ہوگئی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس نے مزید 12 افراد کو متاثر کیا۔اعداد و شمار کے مطابق ان نئے متاثرین کے بعد وہاں مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہزار 536 تک پہنچ گئی۔

آزاد کشمیر

ملک میں اب تک سب سے کم متاثر علاقے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 54 نئے مریض سامنے آئے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 54 افراد کے اضافے کے بعد 1214 تک پہنچ گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.