Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کورکمانڈرکانفرنس:دھمکی یاطاقت سےہمارا عزم متزلزل نہیں کیاجاسکتا،جنرل قمرجاوید باجوہ

قومی ایکشن پلان پر عملدرآمدتیز کرنے کیلئے حکومتی فیصلوں کے مطابق کوششیں جاری رکھی جائیں ،پالیسی اور طاقت کے استعمال کا حق صرف ریاست کا دائرہ اختیار رہے گا ،سربراہ پاک فوج

راولپنڈی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہےکہ دھمکی یا طاقت سےہمارا عزم متزلزل نہیں کیاجاسکتا،فوج نگرانی اورچوکسی کی موجودہ حالت برقراررکھے،پالیسی اورطاقت کےاستعمال کاحق صرف ریاست کادائرہ اختیاررہےگا،قومی ایکشن پلان پرعملدرآمدتیز کرنے کیلئےحکومتی فیصلوں کےمطابق کوششیں جاری رکھی جائیں۔

آئی ایس پی آرکےمطابق 219ویں کورکمانڈرز کانفرنس جمعرات کو جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو)میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت منعقدہوئی۔

اجلاس کےدوران جیواسٹریٹجک ماحول اور پاکستان اوربھارت کےدرمیان جاری کشیدگی کی وجہ سےپیدا شدہ صورتحال کاجائزہ لیا گیا ۔ عسکری قیادت نےکسی بھی مہم جوئی یاجارحیت کیخلاف مادر وطن کےبھرپور دفاع کےعزم کا اظہار کیا۔ اجلاس کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیرمیں پلوامہ واقعہ کےبعد بھارت کی جانب سےمظالم میں اضافے اور قابض بھارتی افواج کی جانب سےایل او سی کےساتھ رہائش پذیر شہریوں کوجان بوجھ کرمسلسل نشانہ بنانے پرتشویش کا اظہارکیا۔

اجلاس کےشرکاء نےکہاکہ اس طرح کےواقعات آگ کو بھڑکارہےہیں انہیں خطےکےمفاد میں روکےجانےکی ضرورت ہے۔یہ صورتحال عالمی توجہ کا تقاضا کرتی ہےکورکمانڈرز کانفرنس نے نیشنل ایکشن پلان2014پرپیشرفت کابھی جائزہ لیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مسلح افواج کےبلند جذبےاورکارکردگی کو سراہتےہوئےکہاکہ مسلح افواج کو قوم کی حمایت اور سب سے بڑھ کراللہ کی رحمت حاصل ہےانہوں نےنگرانی اورچوکسی کی موجودہ سطح کو برقراررکھنےکی ہدایت کی تاکہ کسی بھی خطرےسے نمٹا جا سکے۔

پاک فوج کےسربراہ نےہدایت کی قومی ایکشن پلان پرعملدرآمدتیز کرنےکیلئےحکومتی فیصلوں کےمطابق کوششیں جاری رکھی جائیں اور ریاستی اداروں کوبھرپورمعاونت فراہم کی جائے۔جنرل قمرجاوید باجوہ نےکہاکہ پاکستان امن استحکام اورترقی کی راہ پرپیش رفت کررہاہے۔ کوئی بھی دھمکی یاطاقت کےاستعمال کےذریعے ہمارے عز م کومتزلزل نہیں کرسکتا۔انہوں نےکہاکہ پالیسی اورطاقت کےاستعمال کاحق صرف ریاست کا دائرہ اختیار رہے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.