Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کپتانی کےحوالےسےمیرے فیصلےکی اہمیت نہیں تاہم اس حوالےسےفیصلہ پی سی بی کرے گا۔سرفراز احمد

کراچی:کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفرازاحمد کاکہناہےکہ کپتانی کے حوالےسےمیرے فیصلےکی اہمیت نہیں تاہم اس حوالےسےفیصلہ پی سی بی کرے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کےدوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا تھاکہ ویسٹ انڈیزکےخلاف میچ نےہماری ورلڈکپ کمپین پر اثرڈالا،رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں رسائی نہ پا سکے۔ان کاکہنا تھاکہ بھارت کےخلاف اچھا نہ کھیلےاورشکست پر افسوس ہوا، بھارت کے میچ کے بعد بہت سخت صورتحال تھی تاہم پورے ٹورنامنٹ میں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی پوری سپورٹ رہی۔

سرفراز احمد نےکہاکہ پہلے پانچ میچز میں کارکردگی اچھی نہ رہی تاہم آخری 4 میچز میں کارکردگی اچھی تھی،ٹیم میں گروپ بندی کی بات درست نہیں،اپنے لڑکوں سے کارکردگی پر بات کی، بلا جواز تنقید درست نہیں، جب برا کھیلتے ہیں تو تنقید ہی ہوتی ہے۔
کپتان قومی ٹیم نےکہاکہ اپنےنمبر پر بیٹنگ کروں تو اچھی پرفارمنس دیتا ہوں، اپنی ٹیم پر اعتماد تھا، بطور ٹیم ہم نے فائٹ کی جب کہ کپتانی کے حوالے سے میرے فیصلے کی اہمیت نہیں، فیصلہ پی سی بی کرے گا جب کہ شعیب ملک کو آخری میچ میں موقع دینے کی خواہش دی تھی مگر ایسا نہ ہو سکا۔

سرفراز احمد کاکہناتھاکہ مستقبل میں اہلیت کی بنیاد پرکھلاڑی ٹیم میں جگہ بنائیں گے،ڈومیسٹک کرکٹ کےحوالےسےبورڈ فیصلےکررہا ہے،4 روزہ کرکٹ کو تقویت دینا ہوگی جب کہ عابد علی، آصف علی، احمد شہزاد اور عمر اکمل کی ٹیم میں جگہ بن سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.