Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کیپٹن عاقب اورنادرحسین شہید کی نماز جنازہ ادا،فوجی اعزاز کےساتھ سپرد خاک

سرگودھا/صوابی۔دہشت گردوں کی فائرنگ سےشہید ہونےوالےپاک فوج کےدو شہدا کی نمازجنازہ ادا کردی گئی،کیپٹن عاقب اورنادرحسین شہید کو ان کےآبائی گاوں میں سپردخاک کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں ہونےوالےدہشت گردوں کی فائرنگ سےشہید ہونےوالےکیپٹن عاقب اورنادر حسین شہید کو پورےفوجی اعزاز کےساتھ سپردخاک کردیاگیا،پاک فوج کےچاق وچوبند دستےنےسلامی دی،قبرپرقومی پرچم لہرا دیاگیا۔

نماز جنازہ اورتدفین میں شہیدوں کےعزیزاقارب سمیت ہزاروں افراد نےشرکت کی، کیپٹن عاقب شہید کوانکےآبائی گاوں نوتھیں میں سپردخاک کردیا گیا، صدر پاکستان اور آرمی چیف کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے۔

دوسری جانب شہید نادرحسین کی نمازجنازہ صوابی میں آبائی گاوں یعقوبی میں ادا کردی گئی،نمازجنازہ اورتدفین میں وزیراطلاعات کےپی شوکت یوسفزئی نے شرکت کی۔بعد ازاں شہید نادرحسین کوفوجی اعزازکےساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.