Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

گلگت: یوم آزادی کی تقریب کے دوران دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق 18 زخمی

گلگت: یوم آزادی کی تقریب کے دوران دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق 18 افراد زخمی ہوگئے۔آئ ایس پی آر کے مطابق دیوار گرنے کا واقعہ منگل کی رات کو 10 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا۔ افسوسناک واقعے کے فورا بعد پاک فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جبکہجاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کی نعشوں اور تمام زخمیوں کو سی ایم ایچ جوٹیال منتقل کر دیا گیا۔18 زخمیوں میں سے 15 کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور3 شدید زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ یوم آزادی کی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔

فورس کمانڈر جی بی نے ڈپٹی سپیکر اور صوبائی وزراء کے ہمراہ سی ایم ایچ جوٹیال میں زخمیوں کی عیادت کی۔ فورس کمانڈر جی بی میجر جنرل احسان محمود  نے  حادثے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.