Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

گوجرانوالہ سے القاعدہ کے 5 دہشتگرد گرفتار، خود کش جیکٹ بھی برآمد

حساس ادارے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم القاعدہ کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کا بتانا ہے کہ حساس ادارےکئی ماہ سے دہشت گردوں کے متعلق معلومات جمع کر رہے تھے۔

گرفتار دہشت گردوں میں عاصم اکبر، عبداللہ عمیر، احمد عرف قاسم، محمد یوسف اور محمد یعقوب شامل ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، خود کش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد القاعدہ کا میڈیا سیل چلا رہے تھے، دہشت گرد افغانستان میں القاعدہ کی مرکزی قیادت کو فنڈز بھی بجھواتے رہے۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں نے حال ہی میں کراچی سے گوجرانوالہ میں نیٹ ورک منتقل کیا تھا، دہشت گرد گوجرانوالہ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.