Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

19مئی تک بھارت میں انتخابات کاسلسلہ جاری رہےگالہذا تب تک پاکستان کومحتاط رہنےکی ضرورت ہے.شاہ محمود قریشی

حکومت گرانامسائل کاحل نہیں لہذا ہماری حکومت کوبھی5سال ملنے چاہئیں۔ملتان میں میڈیا سےگفتگو

ملتان:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہےکہ حکومت گرانامسائل کاحل نہیں لہذا ہماری حکومت کوبھی5سال ملنے چاہئیں۔ملتان میں میڈیا سےگفتگومیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا تھاکہ بھارت غیرذمہ داربیان بازی کرتاہے،ہمیں ایسا نہیں کرنا،19مئی تک بھارت میں انتخابات کاسلسلہ جاری رہےگا لہذا تب تک پاکستان کومحتاط رہنےکی ضرورت ہے جبکہ مودی کےبارے میں وزیراعظم کےبیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میری نظرمیں نیب خود مختارادارہ ہے، فیصلے کرنے میں آزاد ہے، نیب کرپشن ختم کرنے میں مدد کرے، عوام کو امید ہے نیب کرپشن فری پاکستان بنانےمیں کردار ادا کرےگاجبکہ کرپشن کا تدارک تحریک انصاف کاایجنڈا ہے۔ان کاکہنا تھاکہ بیورو کریسی کا کام حکومت کی پالیسی پرعمل کرنا ہے، بیورو کریسی کا فرض ہے حکومت کی پالیسی کو عملی جامہ پہنائے جب کہ بیوکریسی میں بہت اچھے افسران ہیں۔
شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ پچھلے10سال کی حکومت نے معیشت کو تباہ کیا،ملک پر قرضوں کابوجھ بہت ہے،پچھلے10سال میں ریکارڈ قرض لیا گیا لہذا مہنگائی کی وجہ 8ماہ کی پی ٹی آئی حکومت کو قرارنہیں دیا جاسکتا،اسحاق ڈار نےڈالرکو اپنی پالیسی کےمطابق روکے رکھا،2018 میں عوام نےتحریک انصاف کو منتخب کیا،ہماری حکومت کو بھی 5سال ملنےچاہئیں،5سال کےبعد عوام جو فیصلہ کریں گے قبول ہوگا تاہم حکومت گرانا مسائل کا حل نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم ایران اور چائنہ کا دورہ کریں گے، ایران ہمارا دوست ملک ہے، باڈر پر حالات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ میں طالبان اور امریکا مذاکرات ہورہے ہیں، امید ہے امریکا طالبان مذاکرات میں پیش رفت ہوگی جب کہ افغانستان میں امن اور خوشحالی چاہتے ہیں، افغان امن مذاکرات میں بطور دوست ملک شریک ہوتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سانحہ ہزارہ پر ہمیں دکھاوے کی باتیں نہیں کرنیں بلکہ تحقیق کرنی ہے، کوئٹہ میں معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا، ہزارہ کمیونٹی پاکستان کا اہم حصہ ہے، جائزہ لے رہے ہیں حملے میں کون ملوث ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.