Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

5 وزراء کےقلمدان تبدیل کردیے، فواد چوہدری کی جگہ فردوس عاشق اعوان،اعجاز شاہ وزیرداخلہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیرخزانہ اسد عمر کے مستعفی ہونےکے بعد 5 وزراء کے قلمدان تبدیل کردیے جس میں فواد چوہدری کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو لایا جائےگا جبکہ اعجاز شاہ وزیر داخلہ ہوں گے۔

ذرائع کےمطابق فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات ونشریات کاقلم دان واپس لےکرانہیں وزارت سائنس وٹیکنالوجی بنایاجارہاہے،فواد چوہدری کی جگہ فردوس عاشق اعوان کومعاون خصوصی برائےاطلاعات لگایارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ شہریار آفریدی وزیر مملکت برائے داخلہ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

اسی طرح وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اور وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کے قلم دان بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، غلام سرور کو ایوسی ایشن کا قلمدان دیا جارہا ہے، وزیر صحت عامر کیانی کو فارغ کرکے ان کی جگہ نئے وزیر کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ اسد عمر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وفاقی کابینہ میں بھی تبدیلیوں کا عندیہ دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.