Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ساڑھے چارسو کلو وزنی خان بابا کو شادی کے لیےلڑکی نہیں مل رہی

ساڑھے چار سو کلو وزن اور ساڑھے چھ فٹ قد، یہ اعداوشمار ہیں مردان کے ارباب خضر حیات المعروف خان بابا کے جو شادی کے خواہشمند ہیں مگر انہیں اپنی پسند کی لڑکی نہیں مل رہی۔ 27 سالہ ارباب حیات کو ایسی دلہن کی تلاش ہے جس کا وزن سو کلو سے کم نہ ہو۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ارباب حیات دلہن کی تلاش میں اب تک 300 لڑکیوں کو مسترد کرچکے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں ان کا وزن بہت کم تھا اور اپنے وزن سے مطابقت رکھنے والی خاتون کی تلاش جاری ہے۔

6 فٹ 6 انچ قد کے مالک ارباب حیات کو پاکستانی ہلک بھی کہا جاتا ہے جو روزانہ 10 ہزار کیلوریز پر مبنی غذا کا استعمال کرتے ہیں اور صرف ناشتے میں ہی 36 انڈے کھالیتے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے شہر مردان سے تعلق رکھنے والے ارباب حیات نے کہا ‘میں ایسی خاتون سے ملنا چاہتا ہوں جس کا وزن کم از کم سو کلوگرام جبکہ قد 6 فٹ 4 انچ ہو، تاکہ ہم دونوں کی جوڑی اکٹھے اچھی لگے’۔

انہوں نے مزید کہا ‘میں زیادہ وزن والی بیوی چاہتا ہوں تاکہ اسے مجھ سے نقصان نہ پہنچ سکے، اب تک مجھ سے شادی کی خواہشمند خواتین بہت زیادہ دبلی پتلی ملی ہیں، میرے والدین چاہتے ہیں کہ میری شادی ہوجائے، مگر اب تک کسی کو تلاش نہیں کیا جاسکا’۔

ان کا کہنا تھا ‘گزشتہ 7 برسوں سے بے تابی سے محبت کو تلاش کرتا رہا ہوں اور 200 سے 300 لڑکیوں کو دیکھا ہے، مگر سب اوسط جسمانی وزن کی مالک تھیں، میں 6فٹ 6 انچ قد اور بہت وزنی ہوں، اور اوسط وزن کی خاتون کے ساتھ ہم ایک عام جوڑا نظر نہیں آئیں گے، میرے لیے اچھا نظر آنا بہت اہم ہے’۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.