Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کرونا وائرس کے حوالے سے اچھی خبریں آ گئیں

کوروناوائرس کی دہشت سے ہر کوئی نہ صرف خوفزدہ ہے بلکہ اس سے بچائو کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ دنیا ایک ہیجان میں مبتلا نظر آ رہی ہے۔ کچھ ممالک میں گلیاں، سڑکیں اور بازارویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ جہاں ایک طرف چین میں پراسرار وبا کے نئے کیس کم ہو رہے ہیں تو دوسری جانب یورپ میں یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ پاکستان میں بھی یہ مرض پہنچ چکا ہے اور پنجاب اور سندھ میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر متاثرہ افراد کی تعداد 193 ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے اب تک 2 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اہم اطلاع یہ بھی ہے کہ لاہور کے میو اسپتال میں انتقال کرنے والے شخص کی موت کورونا وائرس سے نہیں ہوئی بلکہ متوفی جگر کے عارضی میں مبتلا تھا۔

ملک بھر کا میڈیا وائرس سے متعلق بھیانک خبریں بڑھ چڑھ کر پیش کر رہا ہے اورواٹس ایپ گروپس میں بھی خوفناک قسم کی ”خبروں” کی بھرمار ہے جو عوام میں خوف ہ ہراس پھیلانے کا موجب بن رہا ہے۔ ایسے میں خیبر نیوز واحد ایسا ٹی وی چینل ہے جو عوام میں کرونا کا خوف پھیلانے کی بجائے ان کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی جانب راغب کر رہا ہے۔ دنیا بھر کے تحقیقی ادارے، یونیورسٹیاں اور حکومتیں اس وائرس کا علاج ڈھونڈنے اوراس سے تحفظ کی ویکسین بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں اور اس میں انہیں کچھ کامیابیاں بھی ملی ہیں۔ خوف و ہیجان کی اس فضا میں بہت سی اچھی خبرباتیں بھی ہیں، آئیے آپ کو اس وبا سے متعلق کچھ اچھی خبریں بتاتے ہیں:۔
١۔ عالمی میڈیا کے مطابق چین نے کورونا وائرس کے لیے بنائے گئے تمام عارضی ہسپتال بند کر دئیے ہیں کیونکہ وبا کے زور میں کمی کے بعد ان کی مزید ضرورت نہیں رہی۔ہے نا حوصلہ افزا بات؟
٢۔ بھارتی ڈاکٹروں نے کچھ ادویات کے امتزاج سے کورونا کے مریضوں کے علاج کا کامیاب تجربہ بھی کیا ہے۔ ان ادویات میں Lopinavir, Retonovir, Oseltamivir اور Chlorphenamineشامل ہیں۔
٣۔ ارسمرس میڈیکل سنٹر کے تحقیق کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف ایک اینٹی باڈی دریافت کر چکے ہیں۔
٤۔چین کے صوبے ووہان کی ایک سوسالہ خاتون صرف چھ دن کے علاج کے بعد کورونا وائرس سے مکمل طور پرصحتیاب ہو گئی ہیں۔
٥۔ کلیولینڈ کلینک نے کورونا وائرس کی تشخیص کا ایک ایسا طریقہ ایجاد کیا ہے جس سے کورونا کی تشخیص دنوں کی بجائے گھنٹو ںمیں ہو گی۔
٦۔ ٹیکنالوجی کی دنیا کے بادشاہ ایپل نے چین میں واقع اپنے تمام بیالیس سٹورز فعال کر دئیے ہیں۔
٧۔ جنوبی کوریا سے بھی ایک اچھی خبر ہے، وہاں پر کورونا کے کیسزبتدریج کم ہو رہے ہیں۔
٨۔ اسرائیلی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کورونا کی ویکسین بنانے کے قریب ہیں جبکہ کینڈین سائنسدان کورونا کے بارے میں تحقیق میں اہم پیش رفت کر چکے ہیں۔
٩۔ سان ڈیاگو کی ایک کمپنی ڈیوک ینورسٹی کے اشتراک سےکورونا کی ویکسین بنانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ سنگاپور کی نیشنل یونورسٹی بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہے۔
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ہزاروں افراد صحتیاب ہو کر نارمل زندگی کی جانب لوٹ چکے ہیں۔

عوام کو چاہئے کہ کورونا سے حفاظت کے لیے حکومتی خاص طور پر صحت سے متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں، صفائی کو یقینی بنائیں، رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اورضرورت کے تحت ہی گھر سے نکلیں۔ بچوں کو کورونا سے ڈرانے کی بجائے ان کی تربیت کریں ۔ خدانخواستہ کوئی اس وائرس سے متاثر ہو بھی جاتا ہے تو فوری طور پر خود کو محدود کرے اور ہسپتال سے رجوع کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.