Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 2019 میں کرپشن سے متعلق  رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق  2018 کی نسبت 2019 کے دوران پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، 2018 کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 33 تھا  اور 2109 میں یہ 32 ہوگیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2019 میں زیادہ تر ممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2019 میں پہلا نمبر حاصل کرنے والے ڈنمارک کا اسکور بھی ایک پوائنٹ کم ہو کر 87 رہا جب کہ امریکا، برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کا انسداد بدعنوانی کا اسکور بھی کم رہا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کا اسکور 2، برطانیہ، فرانس کا 4 اورکینیڈا کا انسداد بدعنوانی اسکور 4 درجہ ہوگیا جب کہ جی7کے ترقی یافتہ ممالک بھی انسداد بدعنوانی کی کوششوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

کرپشن روکنے کے لیے سفارشات

  • ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کرپشن روکنے کے لیے اپنی سفارشات بھی دی ہیں جو درجہ ذیل ہیں۔
  • سیاست میں بڑے پیسے اور اثرورسوخ کو قابو کیا جائے۔
  • بجٹ اور عوامی سہولیات ذاتی مقاصد اور مفاد رکھنےوالوں کے ہاتھوں میں نہ دی جائیں۔
  • مفادات کے تصادم اور بھرتیوں کا طریقہ تیزی سے بدلنا قابو کیا جائے۔
  • دنیا بھر میں کرپشن روکنے کےلیے لابیز کو ریگولیٹ کیا جائے۔
  • الیکٹورل ساکھ مضبوط کی جائے اور غلط تشہیر پر پابندی لگائی جائے۔
  •  شہریوں کو با اختیار کریں، سماجی کارکن، نشاندہی کرنے والوں اور جرنلسٹ کو تحفظ دیں۔
  • کرپشن روکنے کے لیےچیک اینڈ بینلنس اور اختیارات کو علیحدہ کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.