Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آئی ایم ایف کا وفد نیپرا ہیڈ کوارٹر پہنچ گیا، پاور سیکٹر پر بریفنگ

اسلام آباد۔پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ( آئی ایم ایف)کےدرمیان قرضےکیلئےشرائط پر مذاکرات کا عمل جمعرات کو بھی جاری رہا ۔ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف کاوفد ہیرالڈ فنگرکی سربراہی میں نیپراہیڈ کوارٹراسلام آباد پہنچاجہاں ان کی چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے ملاقات ہوئی اس موقع پر نیپرا کے مختلف شعبوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ آئی ایم وفد کو پاورسیکٹرکی کارکردگی پربریفنگ دی گئی وفد کوبجلی جنریشن ٹرانسمیشن اورڈسٹری بیوشن شعبوں کی کارکردگی سےآگاہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد 6 نومبر کو اسلام آباد پہنچا اور 7 سے 9 نومبر کے درمیان پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوئے جس کے دوران معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا ڈیٹا پیش کیا گیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات 20 نومبر تک جاری رہیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.