Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آئی جی تبادلہ کیس میں اعظم سواتی کو آج رات تک جواب جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد تبادلہ کیس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی، جس پر عدالت نے وفاقی وزیر کو آج رات تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آئی جی اسلام آباد تبادلہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران وفاقی وزیر سینیٹر اعظم سواتی اور ان کے وکیل عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ تو آپ نے دیکھ لی ہوگی۔
جس پر اعظم سواتی کے وکیل نے جواب دیا کہ جےآئی ٹی رپورٹ کا جائزہ لے چکے ہیں جبکہ ساتھ ہی انہوں نے تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔
جس پر عدالت عظمیٰ نے ہدایت کی کہ آج رات تک جواب جمع کروا دیا جائے اور کیس کی مزید سماعت کل (5 دسمبر) تک کے لیے ملتوی کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.