Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جب کہ 20 دہشت گردوں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد مسلح افواج، سیکیورٹی اداروں اور تعلیمی اداروں پر حملے میں ملوث تھے جن کی کارروائیوں کے نتیجے میں 34 افراد شہید ہوئے جب کہ شہدا میں سے 21 کا تعلق مسلح افواج سے تھا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق دہشت گردوں کےحملوں میں شہید ہونےوالوں میں فرنٹیئرکانسٹیبلری کے9،پولیس کے2 اوردو شہری بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہناہےکہ دہشت گردوں پرخصوصی فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایاگیا اوران کےقبضےسےاسلحہ اورگولابارود بھی برآمد ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں حمید الرحمان، سعید علی، ابرار، فدا حسین، رضا اللہ، رحیم اللہ، عمر زادہ، امجد علی، عبد الرحمان، غلام رحیم، محمد خان، رحیم اللہ ولد نورانی گل، راشد اقبال، محمد غفار اور رحمان علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں کے قیام سے اب تک 717 دہشت گردوں کے کیسز بھیجے گئے، 546 کیسز میں 310 دہشت گردوں کو سزائے موت اور 234 دہشت گردوں کو مختلف مدت کی سزائیں سنائیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 254 دہشت گردوں کی سزائے موت قانونی عمل کے باعث زیر التوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.