Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آسٹریلیا نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا

سڈنی:کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں میچز کھیلنےسےانکار کردیا۔آسٹریلوی میڈیا کےمطابق آسٹریلیا نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے،کرکٹ آسٹریلیا نےاپنےفیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کرتےہوئےکہا ہےکہ فی الحال دورہ ممکن نہیں،مستقبل میں پاکستان آکر کھیل سکیں گے۔آسٹریلیا کی جانب سےانکارکےبعد پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تمام پانچ ون ڈے میچز اب یو اے ای میں ہوں گے۔

واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نےدورہ آسٹریلیا کےدوران 2 ون ڈے کراچی یا لاہور میں کھیلنےکی تجویز دی تھی جبکہ سیریز کے باقی میچز یو اے ای میں ہونا تھے، آسٹریلیا نے انیس سو اٹھانوے سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.