Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آسیہ بی بی پاکستان میں ہے، معاملے پر کم بات ہونی چاہیئے: وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہے اور معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے اس پر کم بات کرنی چاہیے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی خارجہ امورکمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اورچین سمیت پاک افغان اورپاک بھارت تعلقات پربریفنگ دی اورپاک بھارت مذاکرات اورکشمیرکے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 فروری کو لندن میں عالمی رپورٹس پرکانفرنس کا انعقاد کریں گے، اس کانفرنس میں قومی نکتہ نظربیان کیا جائے گا، بھارت میں انتخابات تک بھارت سے مذاکرات کے بارے کوئی پیش رفت نظرنہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہیں، اس وقت مسئلہ عدالت میں اس لیے کم بات کرنی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.