Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آصف زرداری کی نااہلی کےلیےتحریک انصاف کی جانب سےدائر درخواست ابتدائی سماعت کےلیےمنظور

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نےآصف زرداری کی نااہلی کےلیےتحریک انصاف کی جانب سےدائر درخواست ابتدائی سماعت کےلیےمنظور کرلی۔

پانچ رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی درخواست کا جائزہ لے کر اس پر ابتدائی سماعت کی منظوری دی ۔

ذرائع الیکشن کمیشن کےمطابق ابتدائی سماعت میں صرف درخواست گزار کو نوٹس جاری کر کے اس کا مؤقف سنا جائےگااورابتدائی سماعت آئندہ ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔
خرم شیر زمان کی جانب سے20 دسمبر کو دائر درخواست میں آصف زرداری پر مبینہ اثاثےچھپانےکا الزام عائد کیاگیاہےاورمؤقف اختیار کیا ہےکہ آصف زرداری نیویارک میں قائم اپارٹمنٹ کےمالک ہیں جس کاذکرانہوں نےالیکشن کمیشن میں جمع کرائےجانےوالی دستاویزات میں نہیں کیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ آئین کے مطابق آصف زرداری صادق اور امین نہیں رہے لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.