Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 274 رنز پر آوٹ

ابوظہبی: تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز پر آوٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے 229 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ اننگز شروع کی تو 45 رنز اضافے کے بعد پوری ٹیم 274 رنز پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
اس سے قبل ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو وکٹ کیپر بلے باز واٹلنگ 42 اور ولیم سومرویلے 12 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپنانا لیکن 77 رنز پر ناٹ آؤٹ رہنے والے واٹلنگ کے ساتھ کریز پر کوئی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا۔
گرینڈ ہوم 20، ٹم ساؤتھی 2، سومرویلے 12، اعجاز پٹیل 6 اور ٹرینٹ بولٹ ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دوسری جانب پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز اوپننگ بلے باز محمد حفیظ اور امام الحق نے کیا تو دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر حفیظ بغیر کوئی رنز بنائے ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.