Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

’اب پاکستان میں رنگ برنگے الیکٹرونکس سوئچز اور بورڈ فروخت نہیں ہو سکیں گے‘.فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب پاکستان میں رنگ برنگے سوئچز اور بورڈ فروخت نہیں ہو سکیں گے۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزارت سائنس نے الیکٹرونکس کے 61 اسٹینڈرڈز کی منظوری دیدی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معیار نافذالعمل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کا مطلب یہ ہو گا کہ پاکستان میں رنگ برنگے سوئچز اور بورڈز درآمد نہیں ہو سکیں گے، الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں بننے والی گاڑیوں اور ٹریکٹرز کے اسٹینڈرز بھی اپ گریڈ کریں گے، اگر ہم نے دنیا میں آگے جانا ہے تو معیار بنانے اور ان پر عمل کرنا ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.