Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

احتساب کمیشن خاتمہ،بل خیبرپختونخوا اسمبلی میں کل پیش کیاجائیگا

پشاور۔احتسا ب کمیشن کوختم کرنے کابل کل خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش کیاجائیگا،احتساب کمیشن کےختم ہونےسےاب تک ہونےوالی تمام تحقیقات اور کیسز اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل ہوجائیں گے۔

ذرائع کےمطابق خیبرپختونخوا میں احتساب کےلیےبنائےگئے ادارے احتساب کمیشن کوختم کرنےکا بل کل صوبائی اسمبلی میں پیش کیاجائیگا۔ بل کو ایجنڈے میں شامل کرلیاگیاہے،احتساب کمیشن کےختم ہونےسےاب تک ہونے والی تمام تحقیقات اورکیسز اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل ہوجائیں گے۔

کمیشن کےکنٹریکٹ ملازمین کوفارغ جبکہ مستقل ملازمین کو سرپلس پول جانےیا گولڈن ہینڈ شیک لینےکےآپشن دیئےجائیںگے،سرپلس قراردیئےگئےملازمین کوسرپلس پول میں رکھاجائےگا جن کےحوالے سےاسکروٹنی کےلیےمحکمہ اسٹیبشلمنٹ کی جانب سےکمیٹی قائم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت نے صوبے میں احتساب کے لئے احتساب کمیشن کے نام پر ادارہ قائم کیا تھا جس کی منظوری ایکٹ کے ذریعے اسمبلی سے لی گئی تھی لیکن نئی حکومت کے قیام کے بعد احتساب کمیشن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.