Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اداکارہ لبنیٰ عرف گلالئی کا قاتل گرفتار

مردان میں پشتو ڈراموں کی مشہور اداکارہ لبنیٰ عرف گلالئی کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کو گزشتہ پانچ ماہ سے مطلوب ملزم نواب نے دیگر ساتھیوں سمیت مقامی اداکارہ کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد قتل کیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی پستول بھی برآمد کرلی گئی ہے۔  واقعے میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ مقتولہ شادی شدہ تھیں اور ان کا ایک بیٹا بھی تھا تاہم وہ ان سے ناراضی کے باعث اپنی بہن سبرینا کے ساتھ پشاور میں مقیم تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.