Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ارباب عالمگیراورعاصمہ عالمگیراحتساب عدالت میں پیش،فردجرم عائد

پشاور۔ پشاورکی احتساب عدالت نےسابق وفاقی وزیراورپی پی پی کےرہنماءارباب عالمگیراوران کےاہلیہ عاصمہ عالمگیرپرآمدن سے زائداثاثےبنانےکےریفرنس میں فردجرم عائدکردی ہے،

ارباب عالمگیراورعاصمہ عالمگیرجمعرات کےروزاحتساب عدالت کےجج محمداشتیاق کےروبروپیش ہوئےجہاں احتساب عدالت نےان پرفردجرم عائد کی،دونوں میاں بیوی نےاس موقع پرصحت جرم سے انکارکیا۔

احتساب عدالت نےریفرنس کےچارگواہوں کوطلب کرتےہوئےکیس کی سماعت24جنوری تک ملتوی کردی۔

یادرہےکہ نیب نےارباب عالمگیراورعاصمہ عالمگیرکے خلاف اربوں روپے کے غیرقانونی اثاثے بنانے کاریفرنس دائرکررکھاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.