Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اشفاق خٹک خیبرپختونخواہ آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کےچیئرمین مقرر

ریلوے سی پیک پراجیکٹ کی سربراہی سے مستعفی ہونیوالے اشفاق خٹک کو نیا عہدہ دیدیا گیا

اسلام آباد۔وفاقی وزیرشیخ رشید سےاختلافات کی بناءپرریلوے سی پیک پراجیکٹ کی سربراہی سےمستعفی ہونیوالےاشفاق خٹک کو خیبرپختونخواہ حکومت میں اہم عہدہ دیدیا گیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق اشفاق خٹک کو خیبرپختونخوا ہ آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کےبورڈ آف ڈائریکٹرزکا چیئرمین مقررکردیاگیاہے۔اشفاق خٹک پاکستان ریلوےکےجنرل منیجرکےعہدے سے ریٹائرمنٹ کےبعد ریلوے ہی کےسی پیک منصوبےکےانچارج مقررکئےگئےتھے تاہم انہوں نے وفاقی وزیرسےاختلافات کی بناءپر استعفیٰ دیدیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.