Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اصغر خان کیس گواہوں کےبیانات آپس میں مطابقت ہی نہیں رکھتے.سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ

جو حقیقت سے وقف ہیں انہیں رسیدوں رقم کی ادائیگیوں کے طریقہ یا وقت کا علم نہیں اصلی رقم جو بینک اکاؤنٹس میں ٹراسفر کی گئی واضح نہیں متعلقہ بینکوں نے بھی ایف آئی اے سے تعاون نہیں کیا فیصلے کا متن

اسلام آباد۔سپریم کورٹ آف پاکستان نےائیرمارشل(ر)اصغر خان کیس کا 31 دسمبر کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گواہوں کےبیانات آپس میں مطابقت ہی نہیں رکھتےجو حقیقت سےوقف ہیں انہیں رسیدوں رقم کی ادائیگیوں کے طریقہ یا وقت کا علم نہیں اصلی رقم جو بینک اکاؤنٹس میں ٹراسفر کی گئی واضح نہیں متعلقہ بینکوں بے بھی ایف آئی اے سے تعاون نہیں کیا۔

جمعرات کو حکم نامےمیں کہاگیا کہ یہ پتا لگانے کیلئےکہ آئی ایس آئی کی جانب سے سیاسی لیڈران کو پیسےدئےگئےیانہیں ایف آئی اے کی جانب سے متعدد کاروائیاں کیں۔ایف آئی اے نےایک حتمی رپورٹ جمع کروائی ہےحس میں یہ لکھاہےکہ اہم گواہوں کےبیانات میں خلا ہے۔گواہوں کے بیانات آپس میں مطابقت ہی نہیں رکھتے۔ایف آئی اے کی رپورٹ میں سے متعلقہ پیرا بھی فیصلے کا حصہ ہے۔

فیصلے میں کہاگیاکہ جوحقیقت سےوقف ہیں انہیں رسیدوں رقم کی ادائیگیوں کے طریقہ یا وقت کا علم نہیں اصلی رقم جو بینک اکاؤنٹس میں ٹراسفر کی گئی واضح نہیں۔فیصلے میں کہاگیاکہ متعلقہ بینکوں بےبھی ایف آئی اے سے تعاون نہیں کیا متعلقہ بینکوں سے گزشتہ 24 سال کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا مدعا علیہ کی جانب سے کوئی قانونی ثبوت نہیں پیش کیا۔

فیصلے میں کہاگیا کہ یہ کیس اصغر خان کی جانب سے شروع کیا گیا تھا جو کہ اب نہیں رہے اصغر خان کے قانونی ورثا ء کو نوٹس جاری کر دیاگیا ہے ۔ کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.