Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان،بارودی سرنگ پھٹنے،فضائی حملوں میں14 افراد جاں بحق

کابل۔افغانستان کےصوبہ غزنی اور فراہ میں بارودی سرنگ پھٹنےاورفضائی حملوں میں سات افغان شہریوں اورسات طالبان سمیت14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں خواتین’ بچے اور طالبان کے دو کمانڈر بھی شامل ہیں۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق افغان صوبہ غزنی کےضلع دیہہ یاک کےگاؤں شاہ خوگ میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کی زدمیں آکر ایک گاڑی دھماکہ سےتباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوارتمام سات افغان شہری جاں بحق ہوگئےجن میں بچےاورخواتین بھی شامل ہیں۔

صوبائی گورنرکےترجمان محمدعارف نوری کےمطابق یہ افراد صوبہ غزنی سےصوبہ پکتیا جارہےتھے۔

ادھرافغان وزارت داخلہ کےبیان کےمطابق مغربی صوبہ فراہ میں دوالگ الگ فضائی حملوں میں دوکمانڈروں سمیت سات طالبان جاں بحق ہوگئے۔

بتایاجاتاہےکہ ضلع پشت رْد کےگاؤں کریزبیدل میں افغان سیکیورٹی فورسز نےطالبان کےٹھکانوں پر بمباری کی جس کی زدمیں آکرایک کمانڈر ملابختیار سمیت چھ طالبان جاں بحق ہوگئےجبکہ صوبہ فراہ کےضلع باقوا میں سیکیورٹی فورسزنےایک گاڑی کو نشانہ بناکرطالبان کمانڈر کو ہلاک کردیا جبکہ گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔

طالبان نے مغربی صوبہ فراہ میں پیش آنے والے دونوں واقعات پر کوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.