Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان:صوبےہلمند میں امریکی فضائی حملہ ملا عبدالمنان سمیت29 طالبان جاں بحق

کابل:افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملہ ہوا جس کے نتیجے میں طالبان ملٹری کمیشن کے سربراہ ملا عبدالمنان سمیت 29 طالبان ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلند میں امریکی فضائی کارروائی میں طالبان ملٹری کمیشن کے سربراہ ملا عبدالمنان سمیت 29 طالبان ہلاک ہوگئے، طالبان نے ملا عبدالمنان کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

صوبے ہلمند کےگورنرمحمد یاسین خان کےمطابق طالبان کمانڈراپنےدیگرساتھیوں سےمیٹنگ کےلیےنوزاد ڈسٹرکٹ پہنچا تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا۔

کابل کےسینئرسیکیورٹی آفیسرکا کہنا ہےملا عبدالمنان طالبان کا انتہائی اہم کمانڈرتھا جس کی ہلاکت سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی کامیابی ہے۔

گزشتہ روز افغانستان میں کیے جانے والے امریکی فضائی حملے میں ایک خاندان کے بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

سابق صوبائی گورنر نے بتایا کہ مقامی افراد نے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں دکھائیں اور فضائی حملے کے خلاف احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

صوبائی حکومت کے ترجمان عبداللہ حسرت نے دعویٰ کیا کہ فضائی حملے میں 4 جنگجو بھی ہلاک ہوئے تاہم شہریوں کی ہلاکت سے متعلق تحیقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 28 نومبر کو افغانستان کے صوبے ہلمند میں ہی امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں 30 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

نیٹو حکام کا کہنا تھا کہ فضائی حملہ زمینی فورسز کی درخواست پر کیا گیا، جس میں طالبان ٹھکانے کی نشاندہی پر کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا۔

افغان صوبے ہلمند کے گورنر محمد یاسین خان نے کہا تھا کہ فضائی حملہ ضلع گرمسر میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف کیا گیا جس میں طالبان اور عام شہریوں کا جانی نقصان ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.