Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان:طالبان کا حملہ’ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے 126 اہلکار ہلاک

کابل.طالبان کی جانب سے کیے گئے ایک حملے میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے 126 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کےسینئر عہدیدارکےمطابق طالبان کی جانب سےافغان صوبےمیدان وردک میں قائم این ڈی ایس کےکمپاﺅنڈ کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کمپاﺅنڈ میں ہونے والے دھماکے میں 126 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جن میں 8 سپیشل کمانڈوز بھی شامل ہیں۔

سکیورٹی آفیشل نے بتایاکہ پیرکی صبح حملہ آوروں نےبارود سےبھری گاڑی میدان شہرمیں واقع این ڈی ایس کےٹریننگ سنٹرسے ٹکرا ئی۔ جیسےہی دھماکہ ہوا تو 2مسلح افراد ٹریننگ سنٹرکےاندر داخل ہوگئےاوراس سےپہلےکہ جوابی کارروائی کی جاتی انہوں نےکئی فوجیوں کو ڈھیر کردیا۔

یاد رہے کہ طالبان نے یہ حملہ صبح سات بجے کے قریب کیا اور یہ مقابلہ دن دس بجے تک جاری رہا،

افغان وزارت دفاع کےمطابق حملہ طالبان کی جانب سےکیا گیا ہےجنہوں نےحملےکیلئےافغان فورسزسےچھینی گئی گاڑی کا استعمال کیا تاکہ چیک پوائنٹس پرآسانی سےگزر سکیں۔میدان وردک کی صوبائی کونسل کےرکن شریف ہوتک کا کہنا ہےکہ کاربم دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ٹریننگ سنٹر کی پوری عمارت ہی منہدم ہوگئی ۔

دوسری جانب طالبان نےبھی حملےکی ذمہ داری قبول کرلی ہےاوردعویٰ کیا ہے کہ سپیشل فورسز کے مرکزپرحملے کے نتیجے میں سپیشل فورسز کے90اہلکارہلاک اور100 سےزائد زخمی ہوئےہیں۔اس کمپاﺅنڈ میں 200 سے 250 اہلکار تعینات تھے۔ طالبان جنگجوﺅں اورافغان فورسز کے مابین 3 گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.