Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان:فوجی ہیلی کاپٹراور امریکی ٹینک تباہ،کمانڈر سمیت 21ہلاک،افغان طالبان کادعویٰ

کندھار۔امریکی و افغان نیشنل  فوجوں کوافغانستان کے طالبان نے قندہار،زابل اور صوبوں میں نشانہ بنایا۔

 کل جمعہ کےروز سہ پہرکےوقت صوبہ قندہارضلع ڈنڈ کےاسحق زئی قلعہ اورمیوزئی کےدرمیانی علاقےمیں بم دھماکہ سےامریکی بکتربند ٹینک تباہ اور اس میں سوار تمام فوجی ہلاک ہوگئے۔

جبکہ صوبہ ہلمند سے آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب ضلع نوزاد کے ہرمز بازارکےعلاقےمیں افغانستان کے طالبان نےفوجی اپاہچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا اور اس میں سوار تمام  فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسی طرح جمعرات کےروز دوپہر کے وقت ضلع گریشک کےسیدان کےعلاقےمیں افغان نیشنل آرمی کےمقامی بندوں کاطالبان سےسامنا ہوا،جس میں دو ٹینک تباہ ہونےکےعلاوہ کمانڈر دوست محمد سمیت 5 ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے اوراسکےبعد سپین مسجد کےعلاقے میں صبح کےوقت سنائیپرگن حملے میں دو فوجی مارے گئے۔جبکہ ناوہ اور نادعلی اضلا ع کے زارس اور ماتکی کےعلاقےمیں طالبان کےاسی نوعیت حملوں میں دو فوجی ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کےمطابق جمعہ اورہفتےکی درمیانی شب صوبہ زابل کےصدر مقام قلات شہرکےسپینہ غبرگہ کےعلاقے ہوٹل نامی چوکی پر افغان طالبان نےحملہ کیا،جس کےنتیجے میں چوکی فتح اوروہاں تعینات 14اہلکارہلاک جبکہ عشاء کےوقت طالبان نےقلات شہرکےنورک کےعلاقے میں لیزرگن حملوں سے8 فوجی مار ڈالے۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے 2 افغان طالبان  بھی زخمی ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.