Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان:قندوز اور بغلان میں طالبان اور افغان فورسز کے مابین جھڑپوں اورحملوں میں39سیکیورٹی اہلکارہلاک،25زخمی

کابل۔ افغانستان کے شمالی صوبے قندوز اور بغلان میں طالبان اورافغان فورسز کےمابین شدید جھڑپوں اورحملوں میں39سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور25 دیگر زخمی ہوگئے۔

صوبائی کونسل کے نائب سربراہ سیف اللہ امیر ی کےحوالے سےافغان میڈیا نےبتایا ہےکہ صوبائی صدرمقام قندوز کےمضافات خواجہ پاک اور تلواکہ میں طالبان شدت پسندوں نےافغان سیکیورٹی کےچیک پوسٹوں پر شدید حملےکردئےجس میں افغان سیکیورٹی کے28 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

امیری کےمطابق ہلاک ہونےوالوں میں25 افغان آرمی اور5 پولیس اہلکارشامل ہیں۔ادھرغیرملکی خبررساں ا دارے کےمطابق شمالی صوبہ بغلان کے مرکزی ضلع میں طالبان نےافغان پولیس کے چیک پوسٹ پرحملہ کیاجس کےنتیجے میں11پولیس اہلکارہلاک اور5دیگرزخمی ہوگئے۔ صوبائی کونسل کے سربراہ صفدرمحسنی کے مطابق دو گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں طالبان نے پولیس کا اسلحہ بھی چھین لیا اور چیک پوسٹ پر قبضہ کرلیا۔

ادھر افغان وزارت دفاع نے جاری ایک بیان میںصوبہ قندوز میںحملے اور جھڑپ میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تفصیلات نہیں دی ہیں جبکہ دعویٰ کیا ہے کہ ان جھڑپوں میں 22 طالبان ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.