Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان:قندھار صوبہ کےاضلاع میں4 ٹینک تباہ،16 فوجی ہلاک۔افغان طالبان کادعویٰ

قندھار۔ افغانستان کےطالبان نےدعویٰ کیا ہےکہ صوبہ قندھار کے نیش، شاولیکوٹ،بولد اورمیوند اضلاع میں مجاہدین نےفوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔جس کے نتیجے میں افغان نیشنل آرمی کے16 اہلکاروں سمیت 4 ٹینکوں کو تباہ کیا گیاہے جبکہ ایک چیک پوسٹ پر طالبان نے قبضہ بھی کرلیا ہے۔

افغان طالبان کے مطابق جمعرات کی رات ضلع بولدک کےناوہ کےعلاقے میں واقع یونٹ پرلیزر گن حملہ ہوا،جس سےدشمن کو نقصانات کا سامنا ہوا اور ایک چوکی سے افغان سرکاری اہلکار فرار ہو گئے

جبکہ ضلع میوند کے مندوزوں علاقے میں دشمن پرحملہ ہوا، جس سے3 ٹینک تباہ اور 3 اہلکار ہلاک ہوئے۔

افغان سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کی 2 گاڑیاں تباہ اور11 مجاہدین  قتل ہوئے، اس سرکاری بیان کو طالبان نے مسترد کیا ہے ، اور کہا ہے کہ اس حملے میں افغان طالبان مجاہدین کو کوئی جانی نقصان نہیں ہو ہے۔

طالبان ذرائع کے مطابق جمعرات کی رات چشمہ کے علاقے میں واقع پولیس چوکی پر لیزر گن حملہ ہوا، جس سے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے۔

جہادی ذرائع نے ضلع نیش سے کہا کہ بدھ کے روز سہ پہر ایک بجے کے لگ بھگ بکرینہ کے علاقے میں دشمن پر حملہ ہوا، جس سے 2 اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔

افغان طالبان ذرائع نےضلع معروف سے اطلاع دی کہ بدھ کےروز دو پہر گیارہ بجےکےلگ بھگ چمنہ کےعلاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے ٹینک تباہ اور اس میں سوار 3 اہلکار ہلاک ہوئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.