Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان:لوگر گورنر کے قافلے پرحملہ،سکیورٹی فورسز کے آٹھ اہلکار ہلاک،گورنر محفوظ

کابل-افغانستان کے جنوبی صوبے لوگر میں ایک کار بم دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے آٹھ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ حملہ اتوار کی صبح صوبائی گورنر کے قافلے پر کیا گیا۔ تاہم اس حملے میں گورنر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

صوبائی پولیس کے ترجمان شہپوراحمد زئی نےبتایا ہےکہ حملہ آور نےلوگر اور کابل کےدرمیان ايک شاہراہ پر گورنرکےقافلے کےقریب ايک گاڑی کو دھماکےسےاڑا دیا تھا۔

احمد زئی کےمطابق قافلے میں ملکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ بھی موجود تھے جو محفوظ ہیں۔ حادثے میں دس افراد زخمی ہوئے تاہم متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشہ موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.