Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان:کمانڈروں سمیت41ہلاک،6ٹینک تباہ۔افغان طالبان کادعویٰ

کندھار۔افغان طالبان کی افغان ستان میں جاری لفتح آپریشن کےسلسلے میں افغان طالبان نے قندوز، پکتیا اور بلخ صوبوں میں افغان نیشنل آرمی کے مراکز اور چوکیوں پر حملے کئے، اکتالیس ہلاک درجنون زخمی ،چھ ٹینک تباہ

افغان طالبان اور آزاد زرائع نے کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب صوبہ قندوز ضلع خان آباد کےچارتوت کے علاقے میں افغان ملی پولیس کےکمانڈر محمداللہ کی چوکی پرافغان طالبان نے چھاپہ مار ااوراس پرقبضہ کرلیااور وہاں تعینات افغان نیشل آرمی کےکمانڈر زرقیب اورکمانڈر مرجان شمال سمیت 5 ہلاک جب کہ پولیس کمانڈر کے ہمراہ4 اہلکار شدید زخمی ہوئے اور5 گرفتار ہوئے اور ساتھ ہی تازہ دم اہلکاروں کو افغان طالبان کا سامنا ہوا،جس کے نتیجے میں3 فوجی ٹینک اور کمانڈر عبدالعزیز سمیت9 ہلاک جبکہ 6زخمی اور مجاہدین نے ایک اینٹی ایئرکرافٹ، ایک عدد راکٹ لانچر،دو عدد ہیوی مشین گنیں،3عدد امریکی گنیں، 4 عدد کلاشنکوفیں، ایک ہینڈگرنیڈ اور دیگر فوجی سازوسامان افغان طالبان نے اپنے قبضے میں لے لئے۔
دریں اثنا قندوز شہر میں ایئرپورٹ کے قریب باباغیب کے علاقے میں نظم عامہ چوکی میں موجود رابط اہلکار نے وہاں تعینات اہلکاروں پر فائرنگ کی،جس میں 10 اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوااور پیر کے روز علی الصبح قندوز شہر کے نویان، جرگذر، مومندان کے علاقوں میں افغان طالبان نے آپریشن کرنے والے کمانڈو کو مجاہدین کی شدید مزاحمت کی،جس میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب صوبہ پکتیا سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ضلع احمدآباد کے تیرہ کے علاقے چرمشکی گاوں کے قریب شادی خان نامی چوکی پر لیزرگن حملے میں 2 افغان فوجی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوا۔

دوسری جانب اتوار کے روز دوپہر کے وقت صدر مقام گردیز شہر کے چھاونی کے علاقے میںطالبان کے حملے میں ایک فوجی زخمی ہوا اور ضلع لجہ منگل کے لژی کے علاقے میں فوجی کاروان پر حملے کے دوران دو ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ ایک فوجی جاں بحق جبکہ 2 زخمی اور دیگر فرار ہوئے۔

اسی طرح ضلع پھٹان کے مقبل کے زیگاڑ کے مقام پر پولیس چوکی پر ہونے والے حملے میں 4 اہلکار ہلاک اورطالبان نے ایک اینٹی ایئرکرافٹ گن، ایک راکٹ لانچر،4 عدد کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیں۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز دوپہرکے وقت صوبہ لوگر کے صدر پل عالم شہر کے ناصر کے علاقے میں افغان نیشنل آرمی کے کاروان پر حملے کے دوران ایک ٹینک اور ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ 4 اہلکار جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے اور شام کے وقت ضلع محمدآغہ کے زرغون شہر کے علاقے میں طالبان کے حملے میں 2 فوجی مارے گئے۔
دوسری جانب اتوار اور پیر کی درمیانی شب ضلع برکی برک کے برکی راجان بازار میں واقع چوکی پرطالبان
نے حملہ کرکے وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 3 جاں بحق جبکہ فرار ہونے کے علاوہ 3 موٹرسائیکلیں اور ایک رینجر گاڑی تباہ اور طالبان نے ایک عد د راکٹ لانچر، دو عدد ہیوی مشین گنیں اور دیگر فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.