Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان بم دھماکہ: 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

کابل:افغانستان میں بارودی ہتھیارکوناکارہ بنانےکی کوشش میں دھماکاہوگیاجسکےنتیجےمیں2بچوں سمیت6افراد جاں بحق ہوگئے۔

  افغانستان کے صوبے پکتیکا کی مصروف مارکیٹ سے ایک بارودی ہتھیار ملا جسے مقامی افراد نے ناکارہ بنانے کی کوشش کی تاہم اس دوران بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکےکےنتیجےمیں 2 بچوں سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئےجبکہ10 سےزائد زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 3 زخمیوں کی حالت نازک ہے جنہیں کابل کے جدید اسپتال لے جایا جارہا ہے۔

صوبے پکتیکا کے پولیس ترجمان شاہ محمود آریان کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے بارودی ہتھیار ملنے پر پولیس کو اطلاع دینے کے بجائے اسی جگہ درجنوں افراد کی موجودگی میں خود ہی ناکارہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 22 ستمبر کو صوبے فاریاب میں بچے کھلونا بم سے کھیل رہے تھے کہ زوردار دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 8 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔ دو بچوں کی ٹانگیں کاٹنا پڑی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.