Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان سمیت ہمسایہ ممالک کےساتھ پرامن تعلقات چاہتےہیں۔شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ پاکستان اورافغانستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کےخلاف استعمال نہ ہونےدیں۔

بھوربن میں افغان امن عمل کےلیےلاہورپراسیس کےنام سےکانفرنس کےافتتاحی سیشن سےخطاب کےدوران شاہ محمود قریشی نےکہا کہ آج ہم امن واستحکام اورمشترکہ مستقبل کے لئےاکٹھےہوئے ہیں،پاکستان اورافغانستان یکساں تاریخ،مذہبی تعلق،زبان اورثقافت رکھتےہیں،پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کو دہائیوں سے پناہ دینا اسی بھائی چارے کا غماز ہے۔

شاہ محمود قریشی نےکہاکہ افغانستان سمیت ہمسایہ ممالک کےساتھ پرامن تعلقات چاہتےہیں،پاکستان ایک پرامن اورمستحکم افغانستان کی حمایت کرتاہے۔

پاکستان اورافغانستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کےخلاف استعمال نہ ہونےدیں،پاکستان اورافغانستان عدم استحکام اورتنازعات کےباعث شدید متاثرہوئے،ایک دوسرے کےدرمیان عدم اعتماد کی فضاکسی کےمفادمیں نہیں،پاک افغان تعلقات پرکسی کوعدم اعتماد پیداکرنے،پروپیگنڈہ یامنفی تاثر پیدا نہیں کرنےدیں گے۔افغانستان کو تجارتی،معاشی اوراقتصادی امور میں ہرممکن مدد دیںگے۔افغان مہاجرین کی باعزت اورمحفوظ وطن واپسی کے خواہاں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.