Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغان امن پرسب کو شریک کرنےکا وقت آگیاہے.امریکی وزیردفاع

افغان جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے،جیمز میٹس کی گفتگو

کابل۔امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نےکہاہےکہ40سال افغان جنگ کےلیےبہت ہیں اب افغان امن معاملےپراب سب کوشریک کرنےکاوقت آگیا ہے۔افغان جنگ کے خاتمے کےلیےسفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔

پینٹاگون میں امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نےبھارتی ہم منصب سےملاقات سےقبل صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ افغان جنگ کو 40سال ہوگئے،40سال بہت ہوتےہیں،اب وقت ہےافغان امن کےسلسلےمیں اقوام متحدہ،بھارتی،افغان وزیراعظم سےتعاون کیاجائے۔

امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس نےکہاکہ برصغیر،افغانستان میں امن کی بحالی کےلیےہرذمہ دارقوم کی تلاش میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ اْن تمام ممالک سے بھی تعاون کیا جائے جو دنیا کو بہتر بنانے کیلیے امن کے قیام کی کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ افغان امن کےسلسلےمیں ٹریک پرہیں،افغان عوام کےتحفظ کےلیےاپنی بہترین کوششیں کریں گے۔

افغان جنگ کےخاتمےکےلیےسفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.