Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغان مسئلےکافوجی حل نہیں جبکہ مذاکرات حل ہے،امریکانےبھی تسلیم کرلی۔وزیر خارجہ

ملتان:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاہےکہ امریکانےافغانستان پرپاکستانی موقف کوتسلیم کرلیاہےکہ مذاکرات ہی مسئلےکاواحد حل ہیں۔

ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ پاکستان کاموقف ہےافغان مسئلےکا فوجی حل نہیں اور مذاکرات ہی واحد حل ہے،مکالمےکی بات کرنےپرعمران خان کوطالبان خان کہاجاتا تھا،اب امریکا اورصدرٹرمپ نےبھی ہمارےمؤقف کو تسلیم کیاہےاورافغان معاملےپراپنی پالیسی میں نظرثانی کی ہے،افغان حکومت نےبھی مذاکرات پرآمادگی ظاہرکردی،اب طالبان کو بھی ہتھیارچھوڑ کر مذاکرات کی طرف آنا ہوگا،دوحہ اورماسکو میں فریقوں کی نشستیں ہوئی ہیں،پاکستان کوشش کررہاہےکہ یہ لوگ مل بیٹھیں اورہم معاون کا کردار ادا کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی مظالم سے خود بھارتی عوام، سیاسی قوتیں اوردانشور بددل ہوچکےہیں اورریاستی پالیسی کو ناکام قراردے رہے ہیں،میں نے5 فروری کو لندن میں کانفرنس کرنےاوراقوام متحدہ و برطانوی پارلیمانی گروپ کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس کو اجاگر کرنے کی تجویز دی ہے۔
شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ وزارتوں میں تبدیلی کے حوالے سے کوئی علم نہیں،وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی تبدیلی کے حوالے سے شیخ رشید کی وضاحت بھی آ چکی ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ ڈالر کےمہنگا ہونےمیں کئی عوامل کارفرما ہیں،سارا بگاڑ تین مہینوں میں نہیں ہوا، مالی خسارہ بڑھ چکا تھا اسلیےآئی ایم ایف کے پاس گئے،اسد عمر مشکل صورتحال کو بہترکرنےمیں کردار ادا کررہےہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.