Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پی آئی اےکیلئے17 ارب روپے سےزائد کےمالیاتی پیکیج کی منظوری

اسلام آباد-اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے لیے 17 ارب 22 کروڑ روپے کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بریٹزم فیلڈ سے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ(ایس ایس جی سی) کو10 ملین کیوبک فٹ گیس یومیہ ( ایم ایم سی ایف ڈی ) فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزلمیٹڈ(ایس این جی پی ایل)کوڈھوک حسین فیلڈز سے12ملین کیوبک فٹ گیس یومیہ(ایم ایم سی ایف ڈی) فراہم کی جائے گی۔

تاہم نئی حکومت کی جانب سے صنعتی شعبے کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے وعدے کے بعد موسم سرما میں دسمبر سے فروری کے دوران شہری صارفین کو گیس کی بندش کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

قبل ازیں ، ذرائع نے ڈان کو بتایا تھا کہ پیٹرولیم ڈویژن نے پنجاب کے شہری علاقوں کو گیس کی 50 فیصد کمیِ اور خیبر پختونخوا میں کچھ حد تک گیس کی بندش کا تخمینہ لگایا تھا۔واضح رہے کہ ان دونوں صوبوں کو گیس سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ سے فراہم کی جاتی ہے۔

پنجاب کےشہری علاقوں کو گیس بندش سےبچانےکےلیےتجویزدی گئی تھی حکومت کو سوئی ناردرن گیس کےگھریلو صارفین کوکھانا پکانے کے اوقات میں ایک سو 50 ملین کیوبک فٹ اضافی گیس یومیہ فراہم کی جائے ۔

خیال رہےکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کےگزشتہ اجلاس میں وزارت توانائی نےشکایت کی تھی کہ حکومتِ بلوچستان زرعی ٹیوب ویلز کے بجلی کے بلوں میں دی جانے والی 86 ارب روپے کی رعایت کے معاملے کو حتمی شکل دینے میں تعاون نہیں کر رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.