Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

الیکشن کمیشن نےفاٹا انضمام کےبعد کےپی اسمبلی کی16نشستوں کی حلقہ بندیوں کا ڈرافٹ جاری کردیا

حلقہ بندیوں ابتدائی ڈرافٹ کے خلاف 3جنوری تایکم فروری تک اعتراضات دائر کئے جا سکتے ہیں

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نےفاٹا انضمام کےبعد کےپی اسمبلی کی 16نشستوں کی حلقہ بندیوں کاابتدائی ڈرافٹ جاری کردیا۔

ایک بیان میں کہاگیاکہ سابقہ فاٹا کے 8 ایجنسیوں میں16صوبائی حلقےبنائےگئےہیں باجوڑایجنسی،خیبر ایجنسی میں تین،تین حلقے قائم کئے گئےہیں مہمند،کرم،شمالی وجنوبی وزیرستان میں دو,دو حلقےبنائےگئےہیں اورکزئی ایجنسی میں ایک اورفرئنٹیرریجن کو1حلقہ بنایا گیاہے الیکشن کمیشن کےنوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ حلقہ بندیوں ابتدائی ڈرافٹ کےخلاف 3جنوری تایکم فروری تک اعتراضات دائرکئےجاسکتےہیں۔

الیکشن کمیشن نےکہاکہ 3 فروری تایکم مارچ تک اعتراضات پر فیصلےکیےجائےگے۔الیکشن کمیشن نےکہاکہ 4 مارچ کو 16صوبائی نشستوں کی حتمی حلقہ بندیاں جاری کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.