Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے کمیشن پرتنقید کرنے والے بیانات کا نوٹس لے لیا

پیمرا سے پشاورمیں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے عمران خان کے خطاب کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عمران خان کے کمیشن پرتنقید کرنے والے بیانات کا نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مخالفانہ بیانات کا نوٹس لے لیا۔ کمیشن نے پیمرا سے پشاورمیں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے عمران خان کے خطاب کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ،خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے بیانات کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔عمران خان نے پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں الیکشن کمشنرکوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ عمران خان نے الیکشن کمشنر کو نون لیگ کا ایجنٹ قراردیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.