Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امام الحق کو جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہ کھلانے کا فیصلہ

فاسٹ بولر محمد عامر کی بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہو گی، عامر کو نوجوان بولر وقاص مقصود پر ترجیح دی جائے گی، ذرائع پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے میچ یکم، 3 اور 6 فروری کو کھیلے جائیں گے

اسلام آباد۔پاکستانی ٹیم انتظامیہ نےجنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اوپنر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امام الحق نےجنوبی افریقا کےخلاف پہلےون ڈے میں86رنز کی اننگز کھیلی تھی لیکن سلیکٹرز امام الحق کوتین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آرام دے کر نوجوان صاحبزادہ فرحان کو کھلانا چاہتےہیں۔

صاحبزادہ فرحان کےساتھ ساتھ جارح مزاج مڈل آرڈر بلے بازآصف علی کوبھی ٹیم میں شامل کیاجائے گا۔

ذمہ دارذرائع کےمطابق جوہانسبرگ میں انضمام الحق کی سرفرازاحمد اورمکی آرتھر سےمیٹنگ میں امام الحق کو ون ڈےسیریزکےبعد وطن واپس بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا۔

امام الحق نےپاکستان کی جانب سےدس ٹیسٹ اور18 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلےہیں تاہم انہیں اپنےپہلےٹی ٹوئنٹی میچ کا انتظار ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ فاسٹ بولر محمد عامرکی بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہو گی،عامرکو نوجوان بولر وقاص مقصود پرترجیح دی جائےگی۔ون ڈے سیریز کے بعد امام الحق، محمد رضوان،شان مسعود وطن واپس آجائیں گے۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز فخرزمان اورصاحبزادہ فرحان کریں گے،مڈل آرڈر میں بابراعظم،شعیب ملک،محمد حفیظ، حسین طلعت،آصف علی اور سرفرازاحمد ہوں گے۔شاداب خان اورعماد وسیم آل راونڈرزہوں گےجبکہ فاسٹ بولنگ کاشعبہ محمدعامر،حسن علی،فہیم اشرف،عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہو گا۔

پاکستان اورجنوبی افریقا کےدرمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پرمشتمل سیریز کےمیچ یکم،3اور6فروری کو کھیلےجائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.