Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امریکہ اورطالبان کا مل بیٹھنےکا فیصلہ خوش آئند ہےتوقع ہےبات مزید آگےبڑھےگی۔وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھایا ہے طاقت کے استعمال سے کشمیرکی صورتحال مزیدبگڑسکتی ہے شکیل آفریدی کے بدلے میں عافیہ صدیقی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے سیاست سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا مخدوم شاہ محمود قریشی

ملتان۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےامریکہ اورطالبان کےمل بیٹھنےکےفیصلےکو خوش آئند قراردیتےہوئےکہاہےکہ پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہےتوقع ہےبات مزید آگےبڑھےگی اورامن قائم ہوگامقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کوعالمی فورمزپربھرپوراندازمیں اٹھایا ہے طاقت کےاستعمال سے کشمیرکی صورتحال مزیدبگڑسکتی ہے شکیل آفریدی کےبدلےمیں عافیہ صدیقی کے حوالےسےخبروں میں کوئی صداقت نہیں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے سیاست سے بالاتر ہو کرآگے بڑھنا ہوگا۔

ہفتہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہاکہ خوش آئند ہےکہ طالبان امریکہ نے مل بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے توقع ہے کہ بات مزید آگے بڑھے گی اور امن قائم ہو گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کرہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ماحول کو سازگار بنانے کیلئے کچھ قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بین الاقوامی فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھایا ہے طاقت کے استعمال سے کشمیری صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

انہوں نےکہاکہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرمزید خاموش نہیں رہ سکتی۔انہوں نےکہاکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اوراو آئی سی کو خط لکھا ہے۔

شاہ محمودقریشی نےکہاکہ دنیا مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں سےبےخبر نہیں رہ سکتی۔انہوں نےکہاکہ شکیل آفریدی کے بدلےمیں عافیہ صدیقی کےحوالےسےخبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔وزیر خارجہ نےکہا کہ جنوبی پنجاب صوبےکےقیام کےحوالے سے سیاست سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہاکہ جنوبی پنجاب صوبے پراتفاق رائے کےقیام قائم کیلئےکوشاں ہے۔انہوں نےکہاکہ کرپشن سےملک کو بچانےکیلئے اقدامات کئےجارہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نےکہاکہ میگا کرپشن پرقابو پاناچاہتےہیں۔انہوں نے کہاکہ اربوں روپے کی ملک سے باہر منتقلی کو روکنے کیلئے کام جارہے ہیں ۔

انہوں نےکہاکہ تین ماہ میں موثرسفارتکاری سےسعودی عرب تعلقات میں بہتری لائےان سے بارہ ارب ڈالرکا پیکچ لیا یو اے ای کےساتھ بھی معاملات میں بہتری لائے۔انہوںنے کہاکہ جنوری کے پہلے ہفتے میں وہاں کے ولی عہد پاکستان آئیں گے فروری میں سعودی عرب کے ولی عہد بھی آئیں گے ملائشیا کے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں عنقریب آپ کو پتا چل جائے گا۔انہوں ے کہاکہ باتیں نہیں عملی اقدامات اٹھائے ہیں آئی ایم ایف بھی اب لچک دکھا رہا ہے ہم لوگوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا ستائیس اور اٹھائیس تاریخ کو گیارہ ممالک کے سفیروں کو دعوت دی ہے۔

27 28 کو یہ کانفرنس ہوگی۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کرپشن چھوٹی ہو یا بڑی، سب کو روکنا ہے،فی الحال میگا کرپشن کو روکا جا رہا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو عدالتوں اور جے آئی ٹی میں بھرپور موقع دیاگیا،جج اور عدلیہ آزاد ہے فیصلے کا انتظار کرنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.