Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امریکہ نے ایران پہ پابندیاں عائد کردی ۔ ایران کی مخالفت

اسلام آباد-امریکہ نے آج سے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے2015 کےایٹمی معاہدے کے تحت ختم کی گئی تمام پابندیوں کی بحالی کا فیصلہ کیاہے جن میں ایران اور اس کے ساتھ تجارت کرنے والے ملکوں کو ہدف بنایا گیا تھا۔

ادھرایران کے صدر حسن روحانی نے ٹیلی ویژن پر اپنےخطاب میں کہا کہ ان پابندیوں میں ملک کے تیل اور مالیاتی شعبوں کو ہدف بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ پابندیاں عالمی قوانین کے خلاف ہیں۔ ایران ان پابندیوں کو مسترد کرتاہے اوراسے اس بات پرفخر ہے۔

دوسری طرف چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین کی ایران کے ساتھ قانونی تجارت کا احترام کیا جانا چاہیے،انہوں نے امریکہ کی جانب سے تجارتی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ پر افسوس کااظہار کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.