Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو کرکٹ بیٹ کاتحفہ پیش کیا

واشنگٹن۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےوزیراعظم عمران خان کووائٹ ہاوس آمد پرکرکٹ بیٹ کاتحفہ دیا۔گذشتہ روزوزیراعظم عمران خان امریکی صدرسےملاقات کےلیےوائٹ ہاؤس پہنچےجہاں ٹرمپ نےوزیراعظم کا گرم جوشی سےاستقبال کیا۔

وائٹ ہاؤس میں دونوں شخصیات کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا اور امریکی صدر نےوزیراعظم عمران خان کےکرکٹ کےماضی کو پیش نظررکھتےہوئےانہیں بلاتحفےمیں دیاجوعام انتخابات میں تحریک انصاف کاانتخابی نشان بھی تھا۔

ٹرمپ کی جانب سےدیےگئےبلےپرسابق امریکی صدرآئزن ہاورکی تصویربنی ہوئی ہے،آئزن ہاوروہ واحدامریکی صدرہیں جنہوں نےپاکستان میں ایک ٹیسٹ میچ دیکھاتھا۔ٹرمپ نےوزیراعظم عمران خان کےبارےمیں کہاکہ یہ زبردست کھلاڑی’اور’پاکستان کےمقبول ترین وزیراعظم’ ہیں۔وزیراعظم عمران خان نےامریکی صدرکوتحفے میں کیادیااسکی سرکاری سطح پرتاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہےالبتہ میڈیا پرقیاس آرائیاں ہیں کہ عمران خان نے ٹرمپ کو ایک روایتی ملتانی گلدستہ پیش کیاجس پر ٹرمپ کی تصویر پینٹ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.