Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امریکی صدر کے سامنے زرداری اور نواز ٹولے کی کانپیں ٹانگتی ہیں، عمران خان

ایک ہی گیند سے نواز، زرداری اور فصل الرحمن کی وکٹیں گراؤں گا، وزیراعظم

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تین چوہوں نواز شریف ، آصف زرداری اور فضل الرحمان کے کرپٹ ٹولے کا شکار کرکے دکھاؤں گا ۔ امریکی صدر سمیت کوئی بھی ہو ، اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہوں۔
عمران خان نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں سوات میں جلسہ عام سے خطاب کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ آپ نے بلدیاتی الیکشن میں بلے کو ووٹ دینا ہے۔ بلے کے خلاف کھڑے ہونے والے پی ٹی آئی کے نوجوان بیٹھ جائیں ۔ کیونکہ ہم نے یہ الیکشن جیتنا ہے۔ اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور ہونے پر آج صبح میں نے اٹھ کر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا ہے۔ ہم تین سال سے اسلاموفوبیا کیخلاف قرار داد کی منظوری کیلئے کوشش کررہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ فضل الرحمان30سال سے ہر حکومت میں شامل رہے ، دین کے نام پر سیاست کی۔ لیکن کبھی اسلام و فوبیا کے خلاف ایک لفظ نہیں نکالا۔ فضل الرحمان مدرسے کے بچوں کو میرے خلاف سڑکوں پر نکالتے ہیں۔ مجھے یہودی کہتے ہیں، شرم آنی چاہیے جسے یہودی کہتے ہو۔ اس نے وہ کام کیا جو آپ 30سال میں نہ کرسکے۔
عمران خان نے کہا کہ قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے کے بعد سب سے بڑا کام اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد کی منظوری ہے۔ تین دفعہ وزیراعظم بننے والوں نے کبھی اقوام متحدہ اور او آئی سی میں اسلامو فوبیا کیخلاف بات نہیں کی۔ نواز شریف پرچیاں پکڑ کر امریکی صدر کے سامنے بیٹھے تھے تو ایک پرچی اسلامو فوبیا اور کشمیر کی بھی پکڑلیتے۔ ان کا خدا پیسہ ہوتا ہے، امریکی صدر کے سامنے ان کی کانپیں ٹانگتی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر سمیت کوئی بھی ہو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہوں۔ 2008 سے2018تک ملک میں400ڈرون حملے ہوئے ۔ جن میں ہمارے لوگ شہید ہوئے۔ لیکن کبھی آصف زرداری اور نواز شریف اس کے خلاف نہیں بولے۔ اگر میرے اربوں روپے آف شور اکاؤنٹس میں ہوتے۔ چوری کے پیسے سے لندن میں محلات ہوتے۔ تو میں بھی امریکی صدر کے سامنے پرچیاں لے کر بیٹھتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.