Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امریکی محکمہ دفاع کی ترکی کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی منظوری

امریکی محکمہ دفاع نے یہ منظوری روس کے ساتھ ایس۔400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خرایداری کے معاہدے کے بعد دی ہے

واشنگٹن:امریکی محکمہ دفاع نےترکی کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی منظوری دےدی۔بین الاقوامی خبررساں ادارےکےمطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی طرف سےجاری بیان میں کہاگیاہےکہ ترکی کوتقریباًساڑے3ارب ڈالرمالیت کےپیٹریاٹ ایئراینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کی فروخت کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس منظوری کےتحت ترکی کو80 پیٹریاٹ ایم آئی ایم۔104ای گائیڈنس این ہانسڈ میزائل،60پی اے سی۔3میزائل سیگمنٹ اینہانسمنٹ میزائل اور ان کےآلات فروخت کئےجائیں گے۔

پینٹاگون کےمطابق ترکی کو پیٹریاٹ ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کی فروخت کےحوالےسےامریکی کانگرس کوباقاعدہ اطلاع دے دی گئی ہے۔واضح رہےکہ امریکی محکمہ دفاع کی طرف سےیہ منظوری طویل عرصہ کےبعد اورروس کےساتھ ایس۔400ایئرڈیفنس سسٹم کی خرایداری کے معاہدے کے بعد دی گئی ہے۔

خیال رہےکہ ترکی نےروس کےساتھ یہ معاہدہ امریکا سےپیٹریاٹ میزائلوں کی خریداری کی کوششوں میں ناکامی کےبعدکیاتھا۔امریکی حکام نےترکی کو روس سےایس۔400ایئر ڈیفنس سسٹم کی خرایداری سےبازرکھنےکی کوشش کی تاہم اس میں ناکامی کےبعد اسےپیٹریاٹ میزائل فروخت کرنےکی منظوری دےدی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.